مظفر آباد، یہود و ہنود کا فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد درندگی اور بربریت کی عظیم مثال ہے ، محمد ارشد صدیقی

ہفتہ 19 جولائی 2014 16:18

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) یہود و ہنود کا فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد درندگی اور بربریت کی عظیم مثال ہے ۔ نہتے مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ عالم اسلام اور خصوصاََ پاکستان کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرنا چاہئے اور اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنی چاہئیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارعلامہ محمد ارشد صدیقی نائب صدر ضیاء الامت فاؤنڈیشن مظفرآباد ، خطیب جامعہ مسجد المدینہ طارق آبادو پرنسپل الزھرا گرلز اسلامک کالج طارق آباد ، ظہور احمد ضیائی سیکرٹری جنرل ضیاء الامت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر ، مولانا فضل الرحمان ضیائی ضلعی صدر ، علامہ آفتاب احمد نور تحصیل صدر ، سید عبدالقدیر شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری ضیاء الامت فاؤنڈیشن مظفرآباد نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔

متعلقہ عنوان :