کھوئی رٹہ ‘برطانیہ پلٹ گلو بٹ ا ور غیر ریاستی افراد کاغریب شخص کے گھرپر دھاوا‘ اہل خانہ پر تشدد

منگل 22 جولائی 2014 15:26

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء)کھوئی رٹہ برطانیہ پلٹ گلو بٹ ا ور غیر ریاستی افراد کا جدید ترین اسلحہ سے لیس ہو کر غریب شخص کے گھر پر نماز تراویح کے وقت دھاوہ اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا خواتین کے کپڑے پھاڑ دےئے تشدد سے دو خواتین سمیت سات افراد زخمی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ کے پہنچنے پر حملہ آور بھاگ نکلے حملہ کر نے والوں میں ڈی آئی جی میرپور خالد چوہان کے سکواڈ کا ملازم بھی شامل کھوئی رٹہ پولیس نے حملہ کرنے والے بر طانیہ پلٹ اور غیر ریاستی پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا پیٹی بھائی کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی چیف ملزم کو حوالات کے بجائے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کروا کر آسائش و آرائش محل نماکوٹھی کوٹلی میں ٹھہرایا گیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ دھڑہ میں آراضی کے تنازعہ پر برطانیہ پلٹ شخص نو ید اسحاق ولد محمد اسحاق عرف گلو بٹ قوم مغل ساکن دھڑہ نے غیر ریاستی افراد گلزار احمد ولد غلام نبی قوم شیخ ساکن صرافہ بازار راولپنڈی ، طارق ولد محمد افضل قوم بھٹی ساکن بھیال ناول ، رضوان علی ولد رفاقت علی قوم جاٹ ساکن تھانہ نارنگ منڈی ضلع شیخو پورہ ، شاہد حسین ولد عبدالستار قوم ملک ساکن ڈھوک سیداں ڈی آئی جی میرپور خالد چوہان کے سکواڈ کا ملازم محمد عنصر پیٹی نمبر2118 نے جدید ترین اسلحہ سے لیس ہو کر اقبال رضا ولد راج محمد قوم مغل کے گھر نماز تراویح کے وقت دھاوہ بول دیا گھر میں پڑے سامان کی توڑ پھوڑ کی اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا خواتین کے کپڑے پھاڑ دےئے تشدد سے اقبال رضا ولد راج محمد اوران کے چار بیٹوں عقیل رضا، عامر اقبال ، ارسلان اقبال ، ذیشان اقبال ، بیویاں شمیم اختر ، فرزند بیگم زخمی ہو گئے زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ اقبال رضا کے گھر پہنچ گئے عوام علاقہ کو دیکھ کر حملہ آور سرکاری رائفل نمبر 364 چھوڑ کر فرار ہو گئے کھوئی رٹہ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے نوید اسحاق ولد محمد اسحاق عرف گلو بٹ قوم مغل ساکن دھڑہ غیر ریاستی افراد گلزار احمد ولد غلام نبی قوم شیخ ساکن صرافہ بازار راولپنڈی ، طارق ولد محمد افضل قوم بھٹی ساکن بھیال ناول ، رضوان علی ولد رفاقت علی قوم جاٹ ساکن تھانہ نارنگ منڈی ضلع شیخو پورہ ، شاہد حسین ولد عبدالستار قوم ملک ساکن ڈھوک سیداں کو APC427,337/504,458/34 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا واردات میں استعمال ہو نے والی پراڈو گاڑی SA5 کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا پولیس نے پیٹی بھائی ڈی آئی جی کے سکواڈ کے ملازم محمد عنصر کے خلاف مقدمہ درج نہ کر کے ملزم کو بچا لیا چیف ملزم نوید اسحاق ولد محمد اسحاق کو بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کروا کر آسائش و آرائش محل نماکوٹھی کوٹلی میں ٹھہرایا گیا ادھر عوام علاقہ اور متاثر ہ خاندان نے نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، آئی جی آزاد کشمیر سے اپیل کی کہ اس واقعہ کی فی الفور واقعہ کی انکوائری کروائی جائے اور اس میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔