نیلم ‘ ممنوعہ جڑی بوٹی کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بدھ 23 جولائی 2014 14:28

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) مہتم جنگلات نیلم میر نصیر احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ممنوعہ جڑی بوٹی کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سمگلرز ٹمبر مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ایک ماہ کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا ایک سو کلو سے زائد ترے پترہ ضبط کیا گیا ہے سمگلرز گاڑیوں کے حصوں اور تیل کی ٹینکوں میں سمگلنگ کرتے ہیں جدید طریق کار استعمال کرتے ہیں لیکن محکمہ جنگلات نے 90 فیصد سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں جن گاڑیوں سے ضبطگی عمل میں لائی گئی ہے انھیں مطلوبہ مالیت سے گیارہ فیصد زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے جرمانہ نہ ادا کرنے والی گاڑیوں کو بحق سرکار یوٹی ڈویژن میں ضبط کر لیا گیا ہے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب، کنزویٹر ملک یونس کی ہدایت پر تمام چیک پوسٹوں پر اضا فی سٹاف مہیا کیا گیا ہے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت تمام گاڑیون کی چیکنگ لازمی کر دی گئی ہے جنگلات کے تحفظ کے لئے ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ہر قسم کے سبز درخت کی کٹائی پر مکمل پابند ی ہے عوام جنگلات کے تحفظ کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں۔