کشمیری قیدیوں کی عید سے قبل رہائی کیلئے ویمنزڈیموکریٹک فورم کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 23 جولائی 2014 18:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) مقبوضہ کشمیر میں ویمنز ڈیموکریٹک فورم کی چیئرپرسن تنویر فاطمہ کی قیادت میں کشمیری قیدیوں کی عیدا لفطر سے قبل رہائی کے حق میں پریس کالونی سرینگر میں مظاہر ہ کیا۔ تنویر فاطمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قابض انتظامیہ نے کشمیری نظربندوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے بھارت کی جیلوں میں نظربند کر رکھا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی ابتر ہے اور ان کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں نظربند تمام کشمیریوں کی عید الفطر سے قبل رہائی کا مطالبہ کیا تاکہ وہ عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منا سکیں۔ انہوں نے بھارت کی جیلوں میں کشمیری نظربندوں کے ساتھ رو ا رکھے جانے والے امتیازی اور توہین آمیز سلوک کی بھی مذمت کی۔ تنویر فاطمہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت پر امریکہ ، برطانیہ ، یورپ اور عرب ممالک کی خاموشی کی شدید مذمت کی اور اسے مسلمانوں کے خلاف ایک گہری سازش قرار دیا ۔ مظاہرین نے اس موقع پر آزادی کے حق میں اور اسرائیل اور بھارت مخالف نعرے بلند کئے۔

متعلقہ عنوان :