آزاد جموں وکشمیر تعلیمی بورڈ میرپور نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 24 جولائی 2014 16:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء)آزاد جموں وکشمیر تعلیمی بورڈ میرپور نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ۔ مجموعی نتیجہ 62.74 فیصد رہا حسب روایت پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے میدان مار لیا سرکاری سکولوں کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر سوالیہ نشان ، تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ میرپور میٹرک کے سالانہ امتحان 2014ء کے نتائج کا اعلان آج کر رہا ہے پہلی 20 پوزیشنوں کا اعلان کر دگیا جس کے مطابق آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان ثانوی پارٹ II(کمپوزٹ) سالانہ 2014 کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ بتاریخ25 جولائی بروز جمعتہ المبارک بوقت دن 10:10 بجے کیا جا رہا ہے ۔

ا س امتحان میں مجموعی طور پر 58914طلباء /طالبات نے شڑکت کیلئے فارم ہا داخلہ ارسال کئے جن میں سے 57927 شامل امتحان ہوئے 39336 طلباء /طالبات نے باقاعدہ جبکہ18591 طلباء /طالبات نے بطور پرائیویٹ امتحان میں شمولیت کی باقاعدہ طلباء /طالبات میں سے 29483 نے کامیابی حاصل کی ان کا نتیجہ 74.95فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

جبکہ پرائیویٹ طلباء /طالبات میں سے 6862نے کامیابی حاصل کیا ور نتیجہ 36.57 فیصد رہا ۔

اس طرح مجموعی طور پر طلباء /طالبات میں سے 36345 نے کامیابی حاصل کی اور مجموعی نتیجہ 62.74 فیصد رہا ۔مجموعی طور پر بورڈ میں اول ، دوم ، سوم پوزیشنیں حاصل کرنے والے جوہریہ زبیر دختر محمد زبیر مغل نے 1100 میں سے 1058 نمبرات حاصل کر کے بورڈ میں اول وسرمد شمریز ولد محمد شمریز خان نے1056 نمبرات حاصل کر کے بورڈ میں دوسری جبکہ زیب انساء دختر ساجد علی تبسم نے 1051 نمبرات حاصل کر کے مجموعی طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

سائنس گروپ طالبات میں جوہریہ زبیر دخترمحمد زبیر مغل نے 1100 میں سے 1058 نمبرات لے کر پہلی ، زیب انساء دختر ساجد علی تبسم نے 1051 نمبرات حاصل کر کے دوسری اور عاصمہ ظفر دختر ظفر اقبال نے1050 نمبرات حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سائنس گروپ طلباء سمرمد شمریز ولد محمد شمریز نے 1100 میں سے 1056 نمبرات حاصل کر کے پہلی ، نعمان عزیزولد عبدالروف 1044 نمبرات کے ساتھ دوسری اور شعور احمد ولد منیر احمد نے 1038 نمبرات حاصل کر کے سائنس گروپ طلباء میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

علم و ادب گروپ طالبات میں شفق اشتیاق دختر اشتیاق احمد نے 1100میں سے 977 نمبرات حاصل کر کے پہلی ، نوشین اختر دختر محمد دین نے976 نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ فرح نجابت دختر نجابت علی نے 973 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔علم وادب گروپ طلباء اشرعلی ولد ملک ساجد محمود نے 1100 میں سے 1015 نمبرات حاصل کر کے پہلی ، محمد عاطف ولد محمد طارق نے 941 نمبرحاصل کر کے دوسری اور محمد ارشاد خان ولد اکرام خان نے 934 نمبرات حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔