سیاسی مخالفین کو ہماری کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی ہے ‘سردار الیاس بیگ

جمعہ 25 جولائی 2014 14:50

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نیلم سردار الیاس بیگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کو ہماری کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے نیلم کو پسماندگی سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے تعلیم یافتہ ماڈل سٹیٹ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر رہے ہیں مظفرآباد سے تاؤبٹ تک شاہرائے نیلم کو قابل رفتار بنا دیا گیا ہے نیلم کے 80 فیصد علاقوں میں ٹیلی فون اور موبائل فون سروس کی فراہمی جس کو ہمارے مخالفین ناممکن قرار دے رہے تھے ممکن کر کے دکھایا ہے سڑکول کا جال بچھایا جا رہا ہے نیلم میں ہر گھر میں بجلی پانی سڑک کی فراہمی ہمارے اہداف ہیں جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے نیلم کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے منصوبہ جات زیر کار ہیں ھالیہ بجٹ میں نیلم میں 1200 سے زائد سرکاری محکمہ جات میں خالی آسامیوں پر بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تقرریاں کی جائیں گی تحصیل شاردہ میں 30 بیڈ کا ہسپتال سرگن پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی تحصیل شاردہ اور گریس میں دسمبر سے قبل موبائل فون سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جن علاقوں میں آٹا یا نمک نہیں ملتا تھا وہ بھی اسلام آباد جیسی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں نیلم مین جامعہ کشمیر کے کیمپس کا قیام تعلیمی ادارون کی اپ گریڈیشن تمام سرکاری محکمہ جات کے ضلعی دفاتر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر آٹھمقام مین قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے ماضی میں عوام کے مسائل پر سیاست چمکائی جاتی تھی پیپلز پارٹی اور وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے عوام کے گھروں کی دہلیز پر جا کر عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں ان پڑھ کام چور بھکاری ج کی سرکاری فندز سے بھیک بند کر دی گئی ہے من گھڑت الزامات کے ذریعے عوام کی خدمت سے روکا نہیں جا سکتا ہے ایسے نوسربازوں کو لگام ڈالنے کے لئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا گیا ہے ۔