چکسواری میونسپل کمیٹی کی نئی عمارت اور دربار ٹاہلی شہاب روڈ کا افتتاح

جمعہ 25 جولائی 2014 16:35

چکسواری( ‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے چکسواری میونسپل کمیٹی کی نئی عمارت اور دربار ٹاہلی شہاب روڈ کا افتتاح کیا۔ عمارت کی تعمیر پر 45 لاکھ روپے لاگت آئی۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید جب عمارت کے افتتاح کے لیے چکسواری پہنچے تو عوام کا جم غفیر اکٹھاہوگیاجنھوں نے ڈھول کی تھاپ پر سرخ قالین بچھا کراپنے محبوب وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے بعد ازاں دربارٹاہلی شہاب روڈ کا بھی افتتاح کیا۔روڈ کی تعمیرپور14 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید روڈ کے افتتاح کے بعد دربارٹاہلی شہاب گئے اور زیارت پرفاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعظم کے صاحبزادے چوہدری قاسم مجید، ایم ایس ڈاکٹرچوہدری مشتاق احمد،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن الحاج غلام رسول عوامی، ایڈمنسٹریٹرٹاؤن کمیٹی چکسواری حاجی خالد حسین ، چوہدری ندیم روپیال، وزیراعظم کے پولیٹیکل کوارڈینیٹر چوہدری محمود علی، ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے میونسپل کارپوریشن میرپور کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری سلطان محمودآف سنگھوٹ کی والدہ کے انتقال پران کے گھرC/4 جاکر،چوہدری بشیر کی والدہ ماجدہ اور اوورسیز کوارڈینیٹر اطلاعات اورنگزیب کی دادی محترمہ کی وفات ،مہاجرکالونی اسلام گڑھ میں منگلاجھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب کا جاں بحق ہونے والے طیب اور اسامہ ،سید صابر شاہ کے والد سید عبدالستار کی وفات ، چوہدری طالب حسین کی وفات ، کنیلی بناں موڑہ میں محمدیوسف اور محمدبنیامین کے والد حاجی محمدصدیق ، نئی آبادی کلیال میں ہیڈماسٹر تاسب حسین کے بھتیجے اور عبدالرحمن کے بیٹے چوہدری محمدمحفوظ کی وفات پر ان کی رہائش گاہوں پر جاکر اظہارتعزیت کیااور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔