سندھ حکومت کراچی بجلی سپلائی کمپنی کے اربوں روپے کی مقروض ہے، عابد شیر علی
پیر 28 جولائی 2014 13:44
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی بجلی سپلائی کمپنی کے اربوں روپے کی مقروض ہے جبکہ واپڈا کراچی کسی صوبائی محکمہ کی عدم ادائیگی کی بنا پر بجلی منقطع نہیں کر سکتا جبکہ پنجاب میں جو سرکاری ادارے محکمہ واپڈا کے نادہندہ تھے ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے اس اسطرح محکمہ واپڈا پنجاب نے مختلف سرکاری محکموں سے اربوں روپے کے بقایا جات وصول کیے جبکہ سندھ حکومت بجلی چوری روکنے کے لئے محکمہ واپڈا کراچی سے کو ئی تعاؤن نہیں کر رہی اس کے باوجود کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی صوبائی اداروں کو نادہندہ ہونے کے باوجود ان اداروں کو بجلی فراہم کر رہی ہے ۔
سندھ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء کاالٹا چورکوتوال کو ڈیٹے والا حساب ہے عابدشیر علی نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔(جاری ہے)
28جولائی۔2014ء کو بتایا کہ سندھ کے علاقہ تھل میں کوئلہ سے بجلی پیداکر نے کے منصوبے کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے افتتاح کیا اس منصوبے کا سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زردری نے نہ صرف شکرایہ ادا کیا بلکہ کوئلہ سے بجلی پیدا کر نے کے اس منصوبے کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت کی مالی معاونت کر نے کے اقدام کو بھی سرا ہا تھا، انہوں کہ اگر پیپلزپارٹی اپنے دورہ حکومت میں ایک بھی منصوبہ شروع کرتی تو آج عوام کو بجلی کے اس بحران کا سامنا نہ کر نا پڑتا،عابدشیر علی کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے بجلی پید کرنے کے جو منصوبے شروع کئے ہیں اس کے نتائج آئندہ خاطر خواہ برآمد ہونگے جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی، حکومت ملکی معیشت اور بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سستی بجلی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔
اس وقت 4320 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ملک کی تیز تر ترقی کیلئے تحفظ توانائی کے حصول کے سلسلے میں موجودہ حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تقریباً پانچ سو ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں جس سے بجلی کی پیداوار کے علاوہ کوہستان کے مقامی اور خیبرپختونخوا کے نواحی اضلاع کے لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے اور غربت میں کمی لانے میں بھی مدد ملے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کی بحالی کے لئے دوررس اقدامات کئے ہیں، پاکستان کی ترقی مسلم لیگ کا ایجنڈا ہے اور موجودہ حکمران اپنی پانچ سالہ مدت میں ملک کی تقدیر بدل دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی عملی خدمت میں مصروف ہے‘وزیراعظم پاکستان آئی ڈی پیز کی بحالی اور امداد کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.