بنوں میں گیسٹرو وبائی شکل اختیارکرگیا،آئی ڈی پیز شدیدمتاثر

جمعہ 1 اگست 2014 18:28

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) بنوں میں بچوں میں گیسٹرو، وبائی شکل اختیار کر گیا،ناقص کھانا، پانی اور آب و ہوا کی تبدیلی کے باعث شمالی وزیرستان سے آنے والے آئی ڈی پیز کے بچے گیسٹرو سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق بنوں کے بڑے ہسپتالوں میں درجنوں بچوں کو ہسپتال داخل کرایا گیا ہے جو گیسٹرو کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال لائے گئے گیسٹرو میں مبتلا بچوں میں زیادہ تعداد شمالی وزیرستان سے آنے والے خاندانوں کے بچوں کی ہے۔ جو ناقص کھانے، مضر صحت پانی اور آب و ہوا میں تبدیلی کے باعث آسانی سے گیسٹرو کا نشانہ بن رہے ہیں۔ گیسٹرو کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بنوں میں خواتین اور بچوں کے اسپتال میں او پی ڈی کو 24 گھنٹے آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ تاہم ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کے باعث گیسٹرو کے شکار بچوں کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :