کھوئی رٹہ ‘پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے3اگست کو اجلاس طلب کر لیا

ہفتہ 2 اگست 2014 14:48

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے3اگست کو اجلاس طلب کر لیاڈپٹی کمشنر کوٹلی سے طے پانے والے معاملات،اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ کا رویہ اور اس کے بعد کی نئی تنظیم سازی کے متعلق بات ایجنڈے کا حصہ بن گیا ترجمان پرائیویٹ سکولز ارشد محمود کھوکھر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا پرائیویٹ سکولز کے ممبران کو اطلاع دے دی گئی ہے جہاں اطلاع نہیں وہاں خبر کے ذریعے ہی پیغام مناسب سمجھاجائے انھوں نے کہا گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر کے رویہ کی وجہ سے معامالت بگڑ گئے تھے اب ڈپٹی کمشنر کوٹلی کے بروقت اقدامات سے معاملات یکسو ہو گئے ہیں ڈپٹی کمشنر سے طے پانے والے معاملات کے متعلق تمام اداروں کو اطلاع کرنا اور آئندہ کی حکمت عملی کے متعلق پرائیویٹ اداروں کا اجلاس ضروری ہو گیا ہے پرائیویٹ ادارے حکومت کی سپورٹ کر رہے ہیں حالیہ میٹرک کے رزلٹ میں بھی آزاد کشمیر کے پرائیویٹ اداروں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے ہم سرکاری اداروں کے خلاف نہیں ہم اداروں کی مظبوطی چاہتے ہیں پرائیویٹ ایسوسی ایشن حکومت کا آدھے سے زیادہ کام کرتی ہے اور تمام کام حکومتی امداد کے بغیر اپنے وسائل سے ہوتے ہیں 3اگست کا اجلاس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو پاک لینڈ پبلک سکول میں ہو گا جس میں نئی تنظیم سازی کے متعلق بھی فیصلے کئے جائیں گے تمام معاملات اتفاق رائے سے ہوں گے کسیفرد واحد کو تنظیم کا نام لے کر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں تنظیم کے اندر اتفاق رائے پایا جاتا ہے ایک شخص کی وجہ سے ادارے ختم نہیں ہو جاتے مستقبل میں تنظیم ایک بڑے اور مظبوط ادرے کا روپ دھارے گی۔