حالیہ بارشوں سے آنیوالے سیلاب کے نقصانات سے بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں،اسدقیصر

ہفتہ 2 اگست 2014 17:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بارشوں سے آنے والے سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان کی ہدایت پر گزشتہ دنوں میں شروع ہونے والے صفائی کی وجہ سے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کو کافی حد تک روکا گیا ہے وہ اس مشکل وقت میں اپنے عوام کیساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بام خیل سے آئے ہوئے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر این اے 13 سے منتخب عاقب اللہ خان ، سپیشل سیکرٹری وقار علی شاہ ، ایکسین ایریگیشن صوابی یٰسین خان اور دیگر علاقائی و سیاسی عمائدین موجود تھے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ان کو بارشو ں سے ہونے والے نقصانات کا بخوبی اندازہ ہے اس لئے وہ علاقے میں آئے ہیں اور انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نالوں ، ندیوں اور نشیبی علاقوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کرکے بارش سے جمع ہونے والے پانی کا بندوبست کیا جائے انہوں نے کہا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ایسے اقدامات پر عمل پیرا ہے جس سے ہونے والے نقصان سے علاقے کو بچایا جاسکے اور مستقبل میں بھی ایسے خطرات کو کم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا جس سے عوام کے جان ومال کومستقل طور پر محفوظ رکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے حفاظتی دیورا کی تعمیر، نالوں ندیوں کی صفائی ،نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی اورسڑکو ں کی تعمیر جیسے منصوبوں پرکام شروع کر دیا گیاہے انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ فلاحی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائی گے سپیکر اسد قیصرنے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان تمام منصوبوں کی نگرانی کرے اور ساتھ ساتھ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں تجاوازات کے خاتمے کے لئے حکومت کا ساتھ دے تاکہ جلد سے جلد ان منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی کو عوام کے تمام تر مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اور ان مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گے سپیکراسد قیصرنے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے قیمتی انسانوں کے جانوں کا ضیاع اور املاک کے نقصانات کا تدارک ہوسکے گا اس موقع پر علاقائی راہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جو ان منصوبوں کی نگرانی کرے گی تاکہ اس میں کسی قسم کمی نہ رہ جائے سپیکر اسد قیصرنے عوام کا شکریہ اداکیا کہ جس اعتماد کا اظہار انہوں نے مجھ پر کیا ہے میں اس اعتماد پر پورا اترونگا اور عوام کے تمام مسائل قانونی دائرے میں رہ کر پورے ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسین ایریگیشن نے سپیکر اسد قیصر کوبتایا کہ نکاسی آب کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے جو منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اس کے لئے پی سی ون تیاری کے آخری مراحل میں ہے اورعوام کے مطالبات کو اس میں شامل کرکے اس کو اخری شکل دیدی جائے گی اور س اپر کام بھی جلد شرو ع کیا جائے گیا تاکہ مستقبل میں سیلاب کے خطرات کو مستقل طور پر ختم کردیا جائے گا واضح رہے کہ یہ صوابی کے عوام کا 20 سالہ دیرینہ مطالبہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :