کارکردگی کا پول کھل گیا‘ بارشوں نے کھاڑک ڈائیک روڈ کو تباہ و برباد کر دیا

پیر 4 اگست 2014 16:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء)آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کی تعمیر و ترقی کے دعوے ہوئی نکلے موجودہ بارشوں نے کھاڑک ڈائیک روڈ کو تباہ و برباد کر دیا ہے ۔ کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ ختم ہو گیا ہے ۔ میرپور کی ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔ آئندہ حکمرانوں سمیت کسی سیاسی جماعت کو کھاڑک کے علاقہ میں داخل نہیں ہونے دیاجائیگا۔

ان خیالات کااظہار کھاڑک کے نوجوان سیاسی و سماجی رہنماء چوہدری اظہر اقبال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واپڈا نید وسری بار ریزنگ پراجیکٹ کیلئے جو وعدیاور معاہدے کیے تھے اب ریزنگ پراجیکٹ کی تکمیل ہونے کے بعد واپڈا حکام نے ناقص سڑکوں کی تعمیر جواب تباہ و برباد ہو چکی ہیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ اور آزاد خطہ کی حکومت اس سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موجوودہ مدہوش حکمرانوں کو تعمیر وترقی سے کوئی سروکار نہیں اور آئے روز نت نئے منصوبوں کا اعلان کر کے خطے کی عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں اور اپنا دل بہلا رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واپڈا حکام کی توجہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر مبذول کرائی جائے تاکہ عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں چھٹکارہ پا سکیں۔