غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہلاکتیں انتہائی افسوس ناک ہیں، سید علی گیلانی

پیر 4 اگست 2014 22:40

سرینگر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے فلسطینیوں کی شہادت پر اپنے گہر صدمے اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے حکمران اب بھی نہ جاگے تو ان سب کا انجام بھی فلسطینیوں جیسا ہوگا۔اسرائیل اور بھارت ایک ہی سکے دو رخ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیا میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے حفاظتی نظام کے لئے مزید225 کروڑ ڈالر امداد منظور کئے جانے کو ریاستی دہشت گردی کی کھلم کھلا حمایت قرار دیتے ہوئیک ہا کہ امریکہ اب برہنہ طور پر سامنے آگیا ہے اور اس کا اسرائیل کو اس موقع پر مدد فراہم کرنا مسلمانوں کے خلاف اس کی طرف سے باضابطہ اعلان جنگ کے برابر اقدام ہے۔ ۔۔

متعلقہ عنوان :