ٹیکسٹ بک بورڈ میں جعلی اورفرضی تقرریاں کرکے ایک ہی گھرانے کے لوگوں کونوازا گیا ہے راجہ جاوید خان

منگل 5 اگست 2014 17:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) مسلم لیگ ن حلقہ چار کھاوڑہ کے سینئر نائب صدر راجہ جاوید خان نے کہاہے کہ ٹیکسٹ بک بورڈ میں جعلی اورفرضی تقرریاں کرکے ایک ہی گھرانے کے لوگوں کونوازا گیا ہے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں ہیں ٹیکسٹ بک بورڈ کی کی گئی تمام تقرریوں کومنسوخ کرکے ازسرنومیرٹ پرتقرریاں کی جائیں اورماسٹر ڈگری ہولڈر نوجوانوں کومیرٹ پرملازمتیں فراہم کی جائیں اگرایسا نہ ہواتوپورے آزادکشمیر میں احتجاجی تحریک کاآغازکریں گے ‘ راجہ جاویدخان نے کہاکہ ٹیکسٹ بک بورڈ میں تمام لوگوں کاا حق ہے مگربعض قوتوں نے من پسند لوگوں کوتعینات کرکے میرٹ کاجنازہ نکال دیاہے میرٹ پرتقرریاں کی جائیں ۔