محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین دفاتر میں حاضری یقین بنائیں ،ڈاکٹر اشفاق احمد قاضی

منگل 5 اگست 2014 17:14

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء)ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک آزادکشمیر ڈاکٹر اشفاق احمد قاضی نے کہاہے کہ محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین دفاتر میں حاضری یقین بنائیں اور حکومتی ترجیحات کی روشنی میں عوامی خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے راجہ نصراقبال کی معاون ناظم انتظامیہ ترقیاتی ااور چارج سنبھالنے پرملازمین کی طرف س منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں ناظم توسیع مطلوب حسین راجہ ڈاکٹر افتخار ، ڈاکٹر عدنان رشید ، ڈاکٹر شاہد شیخ اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ انصراقبال اور دیگرافسیران جوعرصہ بیس سال سے زائد سروس کے حامل افسران ہیں کی محرومیوں کاازالہ ممکن ہوجبکہ کے افیسران واہلکاران عوامی خدمت کیلے اپنا کردار اداکریں ۔