بھارتی فوجیوں نے سوپور میں رات کے وقت لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی

منگل 5 اگست 2014 19:01

سرینگر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء)مقبوضہ کشمیر میں سوپور قصبے کے علاقے تارزو کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے رات کرفیوکی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تارزو کے ایک وفد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بھارتی فوج کی52راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں کے ظلم و بربریت کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ وفد کے ایک رکن نے بتایا کہ چند روز قبل بھارتی فوجیوں نے لاؤڈ اسپیکر پر علاقے میں لوگوں کوہدایت دی تھی کہ وہ رات آٹھ بجے سے صبح چار بجے تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ خود کو خوف زدہ اور غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔