سیشن جج میرپورخاص کے آرڈر جاری کرنے کے باوجود میرپورخاص ریجنل ڈائیریکٹر کالج نے خاتون کلرک کی تنخواہیں نہیں دی

منگل 5 اگست 2014 21:52

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) میرپورخاص ریجنل ڈائیریکٹر کالج نے ناجائز اختیارات کا استعمال بند نہیں کیاسیشن جج میرپورخاص کے آرڈر جاری کرنے کے باوجود خاتون کلرک کی تنخواہیں نہیں دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائیریکٹر کالجز ڈاکٹر سعید الدین نے ناجائز طور پر اپنے اختیارات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دس ماہ سے خاتون کلرک کی تنخواہیں بند رکر رکھی تھی خاتون کلرک نے اپنے حق کے لیے میرپورخاص کی عدالت سیشن جج ہومین رئیٹس بورڈ سے رجو ع کیا عدالت نے ناجائز طور پر بند کی گئی تنخواہیں دینے کا حکم ریجنل ڈائیریکٹر کالج کو دے دیا مگر تا حال خاتون کلرک کو تنخواہیں نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

خاتون کلرک نے سٹی پریس کلب آکر احتجاجن صحافیوں کا بتایا کہ میرے ساتھ ریجنل ڈاریکٹر کالجز میرپورخاص کس چیز کا بدلہ لے رہا ہے، سیشن جج /ہومین رائیٹس بورڈ میرپورخاص کے حکم کی دہجیاں اڑا رہا ہے اور اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کر رہا ہے یوں لگتا ہے کہ یہ مجھے جان سے مر وا دے گا اور مجھے دہمکیا ں ملی ہیں کہ تم نوکری سے دست بردار ہو جاو اور ہمارے افسران کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرو اور ایسا نہیں کیا تو تم کو جان سے مار دیا جائے گا میں ڈائیریکٹرکالجز کے کالے چھٹے سندھ ہائی کورٹ میں پیش کارونگی اور انہوں نے عدالت کو بھی گمراہ کیا ہے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کراچی اور ارباب اختیار سے اپیل کرتی ہوں کہ اس ڈائیریکٹر کے خلاف انکوئری کرائی جاے اور اسے بر طرف کیا جاے اور میری تنخواہوں کے ساتھ میروی جان و مال کا تحفظ دلایا جائے ۔