وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید کو نیلم کے عوام نہیں اے ڈی لوکل گورنمنٹ عزیز ہے ،حاجی جمشید میر

جمعہ 8 اگست 2014 13:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2014ء) وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید کو نیلم کے عوام نہیں اے ڈی لوکل گورنمنٹ عزیز ہے ،نیلم کی تعمیروترقی کادشمن لاکھوں مالیت کے سینکڑوں منصوبے زمین کے بجائے فائلوں میں مکمل کرکے نیلم کی تعمیروترقی میں رکاوٹ بننے والے اے ڈی لوکل گورنمنٹ نیلم کی پشت پناہی قابل مذمت اور قابل احتساب ہے ، ان خیالات کااظہار نیلم کے سیاسی وسماجی راہنما حاجی جمشید میرنے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیلم میں گزشتہ تین سالوں میں تعمیروترقی حکومتی سرپرستی میں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے رہی سہی کسر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے عملہ باالخصوص اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے نکال دی ہے انہوں نے کہاکہ لوئر نیلم سمیت بالائی نیلم کے سینکڑوں منصوبہ جات جو کہ اے ڈی پی میں فائنل کردیئے گئے ہیں جن کی ادائیگی کچھ جیالہ نوازی کے تحت ہوئی اور کچھ فرضی اور جعلی سکمیں جوکہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے رقم ہڑپ کرنے کیلئے مکمل کرلی ہیں انہوں نے کہاکہ اسطرح یونین کونسل دودھنیال میں درجنوں منصوبے بھی زمین کے بجائے فائلوں میں مرتب ہوئے لیکن عوام تین سالوں سے مکمل طور پر تعمیروترقی میں دیگر اضلاع سے پیچھے رہ گئی ہے ، بھاری فنڈز کی دستیابی کے باعث نیلم کے پسماندہ علاقوں کو تعمیروترقی سے روکنا اے ڈی لوکل گورنمنٹ نیلم اور اس کے حواری سرپرستوں کا ہے انہوں نے کہاکہ اگر وزیر تعلیم سکولز نے اے ڈی لوکل گورنمنٹ نیلم سے اپنا پیارجاری رکھاتو نیلم کے عوام سے محروم ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :