پروفیسر نذیر حسین چوہدری پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج اسلام گڑھ کا تبادلہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور کا حکومتی نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 8 اگست 2014 16:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2014ء) پروفیسر نذیر حسین چوہدری پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج اسلام گڑھ کا تبادلہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور کا حکومتی نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پرنسپل پروفیسر نذیر حسین چوہدری نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض منصبی دینا شروع کر دئیے ہیں ۔عوامی حلقوں نے پرنسپل پروفیسر نذیر حسین چوہدری کی گورنمنٹ کالج میرپور میں تعیناتی کوحکومت آزادکشمیر کا سنہری کارنامہ قرار دیا ہے ۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،وزیر ہائیر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی ،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمود خان ،ناظم اعلیٰ تعلیمات کالجز پروفیسر شاہین عشائی کا شکریہ ادا کیا ۔