حکومت میں ہونے کہ یہ مطلب نہیں کہ مرضی سے جوچائیے کیاجائے‘نصرت شہناز درانی

جمعہ 8 اگست 2014 17:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2014ء)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی مرکزی جائنٹ سیکرٹری نصرت شہناز درانی نے کہاہے کہ نلوچھی پل کو شاہ ہمدان ، چوہدری غلام عباس، اور غازی ملت جیسی شخصیات کے نام سے منسوب کیاجائے ، اس حوالہ سے سالار جمہوریت سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ایک اصول نظریے کانام ہے ، جس نے ہر دور میں ملکی وقومی حوالے سے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، حکومت آزادکشمیر ہرادارے اور صوبے کوذوالفقار علی بھٹو کے خاندان سے منسوب کرنے کے بجائے قومی سوچ کامظاہرہ کرے ۔

(جاری ہے)

انہون نے کہاکہ سیاست کے اندر صبروبرداشت بھی ضروری ہے ۔ حکومت میں ہونے کہ یہ مطلب نہیں کہ مرضی سے جوچاہے کیاجائے ۔