کوثر ناگ کبھی بھی ہندؤں کا مذہبی مقام نہیں رہا ہے،پنڈت بکایا

ہفتہ 9 اگست 2014 20:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء)مقبوضہ کشمیر میں پنڈت رہنما اور نام نہاد قانون ساز کونسل کے رکن وجے بکایا نے کہا کہ کوثر ناگ کبھی بھی ہندوؤں کا مذہبی مقام نہیں رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وجے بکایا نے سرینگر میں ایک میڈیاانٹریو میں کہا کہ جہاں تک ان کے علم میں ہے کوثر ناگ کو کبھی بھی ہندوؤں کے مذہبی مقام کی حیثیت حاصل نہیں رہی ہے بلکہ لوگ اس خوبصورت جھیل کی سیر و تفریح کے لیے جاتے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہ قابض انتظامیہ نے اس برس تیس کے لگ بھگ پنڈتوں کو کوثر ناگ جانے کی اجازت دی تھی لیکن بعد مطالبہ کیا جانے لگاکہ 4ہزار لوگوں کو جانے دیا جائے جس پر معاملہ التوا کا شکار ہو گیا۔ انہوں نے کہا ماحولیات کے حوالے سے لوگوں کے تحفظات بالکل جائز ہیں جنہیں زیر غور لایا جانا چاہئیں۔