چودھری عبدالمجید ، شاہین کوثر ڈار کی کاوشیں تاریخی اہمیت کی حامل ہیں، نازیہ ملک

پیر 11 اگست 2014 16:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے چوہدری عبدالمجید اورشاہین کوثرڈار کی کاوشیں تار یخی اہمیت کی حامل ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سٹی صدر نازیہ ملک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت اورنجات دہندہ کے طورپر پچھلے تین سالوں سے ریاست کی تعمیروترقی میں انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے دارالحکومت میں قائدعوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو برج کی تکمیل  سہیلی سرکار برج کی تعمیر  میڈیکل کالجز کا قیام اورتحریک آزادی کشمیرکے تناظر میں اس پار اوراس پارکی قیادت کوایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرناجیسے اقدامات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی خواتین کواسمبلی میں آبادی کے مطابق نمائندگی کاحق دے کر شمع جمہوریت شہید بے نظیربھٹو کے سفر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی جوسعی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کی ہے وہ لائق تحسین ہے کارکردگی کی بنیاد پرعوام کی دہلیز پرحاضرہوں گے 2016ء کے الیکشن میں بھی کامیابی پیپلزپارٹی کامقدر ہے ۔