مظفر آباد، پیسے کی خاطر سالا بہنوئی کی جان کا دشمن بن گیا، باپ سے ملکر مرحومہ بہن کا زیور اور پیسے دبا لئے

پیر 11 اگست 2014 17:22

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) پیسے کی خاطر سالا بہنوئی کی جان کا دشمن بن گیا باپ سے ملکر مرحومہ بہن کا زیور اور پیسے دبا لئے امجد اعوان کی شادی 6سال قبل ضیاء کی بہن سے لو میرج کی صورت ہوئی جو 3 سال قبل فوت ہوگئی مرحومہ کا زیور میکے میں ہی رہا جس کے بعد ضیاء اور غلام سرور نے دوسرا رشتہ دینے کا جھانسا دیکر متعدد بار امجد سے رقومات لیں جبکہ ضیاء نے اپنی شادی پر امجد سے 50000روپے اور اپنی بہن سے 20000روپے نقد بھی لئے جس کی واپسی کا مطالبہ کر نے پر ضیاء نے اپنے بہنوئی کو گالیادیں اور اس کے بعد اخبارات میں جھوٹی خبریں شائع کروا کر کردار کشی کر تا رہا امجد اعوان کے ایک قریبی عزیز مشتاق احمد (ر) کیپٹن نے بتایا کہ امجد اعوان خود ایک ملازم ہو نے کی وجہ سے خاموش ہے لیکن سب کو پتہ ہے کہ ضیاء اور اس کے والد نے سابقہ بیوی کے فوت ہو جانے کے بعد دوسری بیٹی کا رشتہ دینے کا جھاناسا دیکر امجد کو دو سال تک لوٹتے رہے اس دوران ضیاء نے کمپیوٹر ،ڈیجیٹل کیمرہ ،اور فیکس مشین بھی امجد اعوان سے لی اور دیگر اخراجات کے لئے باپ بیٹا متعدد بار اخراجات کے بہانے پیسے بٹورتے رہے تنگ آکر بالآخر امجد نے دوسری جگہ شادی کر لی جس کے بعد ان کا حقہ پانی بند ہو گیا 13جولائی کو مرحومہ بیوی کا زیور اور بطور ادھار نقد لئے گئے پیسے مانگنے جب گھر گیا تو انہوں نے انکار کر دیا اور اگلے دن اخبارات میں ملازم کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کر وائیں اور SPنیلم کے پاس بھی جھوٹی شکائت کر دی باپ بیٹے کا ستا یا پولیس ملازم خود خا موش ہے لیکن ہم اس ظلم پر خا موش نہیں رہ سکتے انہوں نے اپیل کی ہے کہ اس بلیک میلر شخص کیخلاف کارروائی کی جائے اور امجد کا حق دیایا جائے۔