کشمیر ی اور بھا رتی عوام کا مودی کے بیا ن پر اظہا ر تشویش
منگل 12 اگست 2014 23:42
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک پاکستان روایتی عمومی جنگ لڑنے کی طاقت کھوچکا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لداخ اور لیہہ کے دورے کے موقع پر بھارتی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو درپردہ جنگ پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک روایتی عمومی جنگ لڑنے کی طاقت کھوچکا ہے مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان پراکسی جنگ میں مصروف ہے ، جس سے بھارتی افواج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے سیاچن پر پاکستان سے کسی بھی قسم کے سمجھوتے سے بھی انکار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی جنگ کے مقابلے میں دہشت گردانہ وارداتوں کا زیادہ شکار ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اس وقت عالمی مسئلہ ہے جبکہ تمام ہیومینیٹیرین فورسز کو اس لعنت کے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے آپس میں متحد ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بہترین اور جدید اسلحہ و سازوسامان سے لیس مضبوط فوج کیلئے پرعزم ہے اور ہمارے جوانوں کو یہ یقین ہونا چاہئے کہ پوری قوم ان کیساتھ کھڑی ہے، اس مو قع پر بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں ”زعفران انقلاب“ لانے کا ذو معنی اعلان بھی کیا۔
زعفرانی یا کیسری رنگ اْن کی جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کا بھی رنگ ہے۔ تاہم معاملہ کی نزاکت کے پیش نظر انہوں نے فوراًہی اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ زعفران کی بات کررہے ہیں۔زعفران انقلاب سے کشمیر میں زعفران کی کاشت کرنے والے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔تاہم اْن کی وضاحت نے بھی لوگوں کے اِن شکوک کو ختم نہیں کیا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں بھارتیا جنتا پارٹی کا اثر بڑھاناچاہتے ہیں ،جہاں بی جے پی ابھی تک اجنبی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کے تمام خدشات اور تحفطات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کارگل کے قریب تعمیر کئے گئے نیمو باز ڈیم سے بجلی کی پیداوار کا افتتاح کیا۔ نریندرمودی 1999 کے بعد کارگل کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیںمزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.