کوٹلی‘ نجی ہسپتال میں مریض کی عیادت کیلئے جانیوالے شہری کا موٹر سائیکل چور لے اُڑے

جمعہ 15 اگست 2014 12:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء ) نجی ہسپتال میں مریض کی عیادت کے لئے جانے والے شہری کا موٹر سائیکل چور لے اُڑے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم چور کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے شہری عدنان نامی شہری نے تھانہ پولیس کوٹلی کو بتایا کہ اس کا موٹر سائیکل نمبر K1211گزشتہ روز وہ جہانگیرہسپتال کے باہر کھڑا کر کے مریض کی عیادت کے لئے کیا ۔واپسی پر موٹر سائیکل غائب تھا ۔پولیس نے درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔