اسلام گڑھ،الفاروقی ویلفیئر ٹرسٹ (کیتھلے یوکے) کے زیر اہتمام طارق آباد کے مقام پر 175 غریب اور نادار خاندانوں میں راشن کی تقسیم

جمعہ 15 اگست 2014 17:50

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) الفاروقی ویلفیئر ٹرسٹ (کیتھلے یوکے) کے زیر اہتمام طارق آباد کے مقام پر 175 غریب اور نادار خاندانوں میں راشن کی تقسیم، جس میں آٹا گھی اور کپڑے مہیا کیے گئے۔ غریبوں اور نادار لوگوں کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔ یہ کام ہم دکھاوے کے لیے نہیں بلکہ اللہ کی رضاء کے لیے کرتے ہیں۔ کیوں کہ ہمارے مال واسباب پر غریبوں کا حق رکھا گیا ہے۔

الفاروقی ویلفیئر ٹرسٹ آئندہ سالوں میں غریب عورتوں کے لیے فری سلائی سنٹر ایک ڈسپنسری بھی قائم کی جائے گی۔ جہاں لوگوں بالکل مفت ادویات تقسیم کی جائیں گی۔اور طارق آباد کے لیے ایک عدد ایمبولینس بھی پروگرام میں شامل ہے۔ یہ سارا کام دوستوں کے تعاون سے ممکن ہورہا ہے۔ اور یہ سلسلہ اللہ کے فضل سے جاری وساری رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار الفاروقی ویلفیئر ٹرسٹ (یو کے ) کے چیئر مین الحاج راجہ طفیل خان فاروقی نے الفاروقی پیکج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت حضرت پیر الحاج صوفی محمد ادریس نقیبی نے کی۔ جب کہ مہمان خصوصی چوہدری ظفر اقبال کلیالوی نے تھے۔ تقریب سے الحاج راجہ طفیل خان فاروقی چیئر میں الفاروقی ویلفیئر ٹرسٹ، راجہ گلبہار اکرم سیکرٹری جنرل ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور، قاری قربان صدیقی، چوہدری مطلوب حسین نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض الیاس راجپوت نے انجام دیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج راجہ طفیل خان نے راجہ گلبہار اکرم نے کہا کہ ہم نے 2010میں پیکج کا آغاز کیا اور اس وقت 50خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جب کہ 15خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں اور یہ سلسلہ ہر سال بڑھتا ہی چلا گیا اور آج اللہ کے فضل سے 175غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ یہ سارے کام اللہ اور اس کے حبیب حضرت محمد کی رضا کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ نے توفیق دی تو ہمارا یہ خدمت کا سلسلہ جاری وساری رھے گا۔ الحاج راجہ طفیل خان فاروقی نے کہا کہ میں برطانیہ کیتھلے کے عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جو ہر سال آپ بہن بھائیوں کی خوشی کی خاطر اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ راجہ گلبہار اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ لوگوں پر خاص کرم ہوتا ہے کہ انھوں نے اپنی زندگیاں دوسروں کی بھلائی اور خوشی کے لیے وقف کررکھی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عرصہ 6سالوں سے جو الحاج راجہ طفیل خان فاروقی لوگوں میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔ یہ غریب لوگ ان کو دعا بھی دیتے ہیں۔ کیوں کہ غریب لوگوں کی خدمت دراصل بہت بڑی عبادت ہے۔ الفاروقی ویلفیئر ٹرسٹ نے پچھلے کئی سالوں سے خدمت کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلی دفعہ طارق آباد کے مقام پر جب اس کا آغاز ہوا۔ تو راشن کے ساتھ ساتھ غریب خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔

دوسرے پروگرام میں گرلز سکول کی تمام بچیوں کو جرسیاں تقسیم کی گئیں۔ اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے کامل یقین ہے کہ الفاروقی ویلفیئر ٹرسٹ نے جو اپنے پروگراموں کا اعلان کیا ہے امید ہے ضرور پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ تمام خواتین نے لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :