سرگودھا اور گردونواح میں کئی گھنٹے تک ہونیوالی موسلا دھار بارش نے سرگودھا اور گردونواح میں نظام زندگی معطل کرکے رکھ دیا

ہفتہ 16 اگست 2014 15:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) سرگودھا اور گردونواح میں کئی گھنٹے تک ہونیوالی موسلا دھار بارش نے سرگودھا اور گردونواح میں نظام زندگی معطل کرکے رکھ دیا شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے سیوریج کا نظام تباہ ہونے سے پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش بھی سیوریج کے نظام کو تباہ کرنے کا موجب بنی موٹریں نہ چلنے کے باعث سیوریج کی لائنیں بند ہونے سے گلی محلوں میں کئی کئی انچ پانی کھڑا ہوگیا جبکہ کئی سرکاری عمارتوں جن میں بلدیہ سرگودھا‘ مختلف تھانے‘ واپڈا آفس‘ محکمہ صحت کے دفاتر وغیرہ شامل ہیں میں بھی بارش کا پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دفاتر میں حاضری بھی معمول سے کم رہی بارش صبح سوا 3 بجے شروع ہوئی جو دن گیارہ بجے تک وقفہ وقفہ سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی برستی رہی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :