مقبوضہ کشمیر: حملے میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ہلاک، چار زخمی

ہفتہ 16 اگست 2014 17:23

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہفتے کے روز ایک حملے میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے یک افسر سمیت دواہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افراد نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک دستے پر ضلع کے علاقے کوئل میں حملہ کیا۔حملے کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شرع کر دی بھارتی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حملے اور بی ایس ایف اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :