میرپورخاص کے چھوٹے زمینداروں کی زمینوں پر قبضے کیلئے اعلیٰ شخصیت کی سرپرستی میں قبضہ مافیا سرگرم عمل

ہفتہ 16 اگست 2014 21:00

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء)میرپورخاص کے چھوٹے زمینداروں کی زمینوں پر قبضے کیلئے اعلیٰ شخصیت کی سرپرستی میں قبضہ مافیا سرگرم عمل۔SSP میرپورخاص کو زمیندار وں نے حالت سے آگاہ کیا، تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی ، پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان۔ذرائع کے مطابق میرپورخاص رتن آباد کے قریب میڈیکل کالج اور سول اسپتال کی تعمیرہونے پر آس پاس کی زمینوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ،ایسی قیمتوں اور پروجیکٹ کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ شخصیت وقبضہ مافیا نے وہاں کے زمینداروں کو پریشان کرنے کے لئے لیاقت لوڈو نامی شخص کواسپیشل ٹسک دیا ہے کہ وہ ان زمینداروں کو اتنا پر یشان کرے کہ وہ زمین فروخت کریں نہیں تو زمینوں پر قبضہ کرو،زرائع نے مزید بتایا ہے کہ لیاقت لوڈو اپنے ٹولے کے ہمراہ وہاں کی زمینوں پر رات میں اسلحے سے لیس ہوکر آتا ہے۔

(جاری ہے)

SSP میرپورخاص کو تمام حالت سے آگاہ کیاگیا مگرتاحال کسی ملزم کو نہ گرفتار کیا گیا اور نہ ہی کوئی کاروائی عمل میں آئی ،جب کہ ملزمان سرعام گھوم رہے ہیں۔ SHO پرانی میرپور سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کردیا ،یاد رہے کہ میرپورخاص میں قیمتی اراضی وزمینوں پر قبضہ بھتہ خوری لوٹ مار اور دیگر واردتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے مگر ملزموں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہونے سے ان کے حوصلے بلند ہورہے ہیں ،جو کہ پولیس کی کارگردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ، اعلیٰ حکام کو اس سنجیدہ مسلے کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے ملزمان کو فوری قانون کی لگام پہنانے کے لئے اقدامات کریں۔۔