آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کا تعزیتی اجلاس

پیر 18 اگست 2014 13:57

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت سردار خالدآزاد منعقد ہوا جس میں صحافیوں ساجد محمود ، ماجد شفیع چوہدری، محمد معروف اعظم ،محمد افضل ، عثمان جرال ، ادیب مرزا ، افتخار اعظم راجہ ، عبدالقادر کسانہ ، ملک شفیق شاہین ، عابد ستار ، محمد آصف اور تاجروں حسیب الرحمن قریشی ، معراج خالد ، شبیر چوہدری ، اعجاز راجہ، محمد فیاض بٹ ، چےئرمین محمد رفیق بجاڑ نے شرکت کی تعزیتی اجلاس میں متہمم شاہرات اعجاز گورسی ، مہتمم برقیات فاروق گورسی، ماہر امراض قلب ڈاکٹر رضا گورسی کے والد محترم اور ایم ڈی ہائیڈرو پاور اتھارٹی مشتاق گورسی کے چچا اور وادی بناہ کھوئی رٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ماہر تعلیم ماسٹر فقیر محمد گورسی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے ۔