آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانا قیادت کی اجتماعی ذمہ داری ہے،عبدالرشید ترابی

جمعرات 21 اگست 2014 17:16

پلندری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانا قومی قیاد ت کی اجتماعی ذمہ داری ہے،آزاد کشمیر میں سیاسی رواداری خوش آئند اسی کی بنیاد پر ہم اجتماعی ایجنڈے کے ساتھ اچھا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں، ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے ننے بننے والے سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع ڈاکٹر نجیب نقی ،مولانا سعید یوسف ،ارشد ندیم ایڈوکیٹ ،نو منتخب امیر ضلع سردار حبیب سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزادی کا مقاصد اسلام کے عادلانہ نظام کے تحت ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا،اجتماعی سوچ اور رواداری کو برقراررکھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ حکومت میرٹ کی بالادستی قائم کرے،عدل وانصاف بغیر رشوت اور سفارش کے ہر انسان کی دھلیز پر اس کو ملے،ریاستی ادارے علاقوں ،برادریوں اور ررسوخ سے پاک ہوں،پلک سروس کمیشن اور حتیٰ کے اعلیٰ عدلیہ میں برادریوں علاقوں اور وزراء کی ایماء پر بھرتی نے نوجوانوں کے اندر مایوسی پیدا ہوئی ہے،حکومت بنیادی اصول کو سامنے رکھتے ہوئے اصلاح احوال کرے،انھوں نے کہاکہ ریاست کوباوقار اور بااختیار بنانے کے لیے آئینی ترامیم لارہے ہیں اس کا مطلب حکومت کو اور اختیار ملے گا اور حکومت اصلاح حوال کرے تاکہ ان اختیار ات کو ناجائز استعمال کرنے کا طعنہ ختم ہو، انھوں نے کہاکہ عمران خان اور طاہر قادری کو آئین اور دستور کے اندر ان کے مطالبات حکومت تسلیم کررہی ہے تو وہ ہٹ دھرمی ترک کے اسلام سے تماشہ ختم کریں،ہندوستان تمام بات جیت ختم کر کے جنگ کی تیاری کررہاہے اور ہم باہم اقتدار کے لیے لڑرہے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ سندھوتی کے کے عوام نے آزادی کے لیے قابل فخر قربانیں پیش کی ہیں ہم ان کی تحسین کرتے ہیں قربانیوں کا تسلسل جاری ہے انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ کی حکومت کاقیادت کی ذمہ داریوں کو اضافہ ہورہاہے کیونکہ پاکستان میں اس وقت جو لاٹ ہے اس کو مسئلہ کشمیربارے کچھ علم نہیں ہے،ان کو بھی حقائق اسے آگاہ کرنا ہے اور عالمی سطح پر بھی ا س مسئلے کو اجاگر کرنا ہے،اس موقع پر ڈاکٹر نجیب نقی اورمولانا سعید یوسف نے مشترکہ طور کہاکہ جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کشمیراور قومی یکجہتی کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں اور ہم ارشدندیم اور جماعت اسلامی سے بھرپور تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :