لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جڑی ترے ترے پترا پکڑے جانے کا معاملہ،محکمہ جنگلات ہٹیاں بالا نے اسے اپنی کارکردگی ظاہر کرنے اور اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کر دیئے

ہفتہ 23 اگست 2014 16:47

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جڑی ترے ترے پترا پکڑے جانے کے بعد محکمہ جنگلات ہٹیاں بالا نے اسے اپنی کارکردگی ظاہر کرنے اور اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تقریباً 95 لاکھ مالیت کی جڑی ترے پتر کو سرینگر مظفر آباد دوطرفہ تجارت کے ذریعے سمگل کرنیکی کوشش کی جارہی تھی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے روک کر جب مال بردار ٹرک سے42 بوری2116 کلو گرام ترے پترا برآمد ہوئی ۔

مارکیٹ میں ترے پترا فی کلوگرام4500 سو روپے میں فروخت ہوتی ہے ۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے متعدد چیک پوسٹیں کراس کر کے جب مال بردار ٹرک آخری مرحلے میں چکوٹھی پہنچات تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اسے روک کر ممنوعہ جڑی برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے اسے اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے مختلف حرکتیں شروع کررکھی ہیں ۔عوایم ،سیاسی ،سماجی حلقوں نے 95 لاکھ روپے مالیت کی جڑی کی سمگلنگ اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہئوے وزیر اعظم اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس کی تحقیقات کرائیں

متعلقہ عنوان :