صحافت عبادت کا درجہ رکھتی ہے، مثبت صحافت سے معاشرے میں اصلاح واحوال پیدا ہوتا ہے،راجہ اظہر اقبال خان

پیر 25 اگست 2014 16:14

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر اطلاعات راجہ اظہر اقبال خان نے کہا ہے کہ صحافت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ مثبت صحافت سے معاشرے میں اصلاح واحوال پیدا ہوتا ہے۔ آزاد کشمیر بھر کے صحافیوں کو دور جدید کی سہولیات فراہم کرنے میں محکمہ اطلاعات اپنا بھرپور کردار ادا کرئے گا ۔ریاست کے چوتھے ستون صحافت کو مضبوط بنائیں گے ۔

جن ورکنگ جرنلسٹس کو پریس فاؤنڈیشن کے ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری نہیں انہیں کارڈ جاری کریں گے ۔تحصیل سطح پر پریس کلبوں کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرونگا ۔آزاد کشمیر بھر کے صحافیوں کو بین الصوبائی ٹور کروائے جائیں گے اور ان کے جملہ مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نبیل شہید پریس کلب اسلام گڑھ کے سینئر صحافی وسابق صدر اسلام گڑھ حاجی شاہنواز خان کی طرف سے دیئے گے ظہرانے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے میزبان نائب صدر نبیل شہید پریس کلب راجہ شاہ نواز خان،بانی نبیل شہید پریس کلب چوہدری عبدالرزاق نیازی،صدر پریس کلب چوہدری امجد حسین،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری داؤد بندوروی،سرپرست اعلیٰ نبیل شہید پریس خالد محمود مغل اور ممبر نبیل شہید پریس کلب مرزا جمیل احمد شاہد نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدر حاجی راجہ منیراللہ خان ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ،نبیل شہید پریس کلب کے ممبران راجہ سرفراز احمد،چوہدری ظفر اقبال،راجہ اختر محمود اور راجہ عمران اختر ودیگر نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہاکہ حکومت اور صحافت کے درمیان محکمہ اطلاعات پل کا کردار ادا کررہاہے ۔ آزاد خطہ سے میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اپنے قلمی جہاد کے لئے ان پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں اور وہ تحریک آزاد ی کشمیرکے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے نظام کو جدیدخطوط پر استوارکریں گے ۔

اس موقع پر مقررین نے راجہ اظہر اقبال خان کو ڈائریکٹر اطلاعات بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ایک طویل عرصہ کے بعد محکمہ اطلاعات کو ایک ذمہ دار، باصلاحیت، قابل اور فرض شناس سربراہ ملاہے ۔ راجہ اظہراقبال خان کا ماضی وحال بے داغ ہے اور انھیں پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کو احسن طریقے سے نبھایا ۔معاملہ فہم ہونے کے ناطے انھوں نے ہمیشہ میڈیا کے مسائل کے حل میں کلیدی کرداراداکیا۔ انھوں نے ان کی مزید کامیابیوں اورکامرانیوں کی دعاکی۔