محمدنوازشریف انشاء اللہ موجودہ بحراان میں سرخرو ہوکر اپنا عرصہ اقتدار پوراکریں گے ، شیخ سراج منیر

پیر 25 اگست 2014 16:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما شیخ سراج منیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنوازشریف انشاء اللہ موجودہ بحراان میں سرخروہوں گے اور اپنا عرصہ اقتدار پوراکریں گے میوزک پر ڈانس کرنے اورپاکستان جیسے اسلامی ملک میں لبرل کلچرل پرموٹ کرنے والوں پر اللہ کاعذاب نازل ہوگا مسلم لیگ ن کے لاکھوں کارکن اپنے قائد کی کال کے انتظار میں ہیں اسلام آباد میں ڈرامہ لگانے والے جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں ایک یہودیوں اور دوسرا کنیڈا کاایجنٹ ہے جو انکو پاکستان میں جمہوریت کے خاتمے کیلئے اربوں روپے کی امداد دے رہاہے اللہ تعالیٰ کو عاجزی پسند ہے انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کارکن صبر کادامن ہاتھ سے نہ جانے دیں اسلام آباد میں تماشا لگانے والے غریب پارٹی کارکنوں کی لاشیں گرنے کاانتظار کررہے ہیں تاکہ ان لاشوں پر سیاست کی جاسکے لیکن ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کو جنہوں نے مظاہرین پر کسی بھی قسم کاکریک ڈاؤن نہ کرنے کاحکم جاری کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی سیاسی ،سماجی قیادت موجودہ بحران میں حکومت کے ساتھ ہیں اور وہ احتجاجی سیاست کرنے والی دونوں جماعتوں کے مطالبات کو غیر آئینی قراردیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں روزانہ شام ڈھلتے ہی ناچ گانے اور ڈانس کے پروگرام شروع ہوجاتے ہیں جو تفریخی کے دلداہ عوام کیلئے اچھی خبر ہے لیکن اس سے پاکستان کلچرل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنا سب سے زیادہ آسان ہے پی ٹی آئی والے بتائیں انہوں نے خیبرپختون خواہ میں کون سا ایسا کام کیاہے جس کو عوام کے سامنے پیش کرسکیں۔