امدا د کا منتظر ہوں،عبدالواحد بلوچ

پیر 25 اگست 2014 16:57

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) مشکے نوکجو سے عبدالواحد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر ضلع آواران سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے امید کی ہے کہ میں ایک غریب اورمعذورآدمی آپ سے اپیل کرتاہوں کہ میرے زخمی والے پیسے مجھے نہیں ملے اب مہربانی کرکے ہمارے گھر کاپیسہ ہمیں یکشمت دے دیں تاکہ میں اپنے لئے رہنے کے لئے سائے کابند وبست کرسکوں آپ سے بار بار التجا اخباری بیان دیتے رہے لیکن تاہنوز مجھے کوئی امید نہیں مل رہی ہے ادھار لے کر آواران کیلئے کرایہ کرکے بچوں کو تسلی دیتاہوں کہ آپ کیلئے پیسے لاؤں گا لیکن مجھے واپس مایوس لوٹنا پڑتاہے جب سے زلزلہ ہواہے تب سے میں انتظار کررہاہوں کہ مجھے خوش خبری کب ملے گی حالانکہ ڈی سی سے ملازموں کو چیک دینے کا اعلان کرچکاہے اور چیک ملازموں پر تقسیم کررہاہو ں لیکن غریبوں کیلئے کوئی چیک نہیں دے رہاہے آخر میں عرض کرتاہوں کہ غریبوں پر رحم کرکے ہمارے چیکوں کا اعلان کریں ڈسٹرکٹ آواران میں غریبوں کیلئے انصاف کے دروازے کب کھلتے ہیں معذور اوربے روزگار ی کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے دو۔

(جاری ہے)

دن سے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں ڈسٹرکٹ آواران میں اورتحصیل مشکے میں سب سے زیادہ نقصان نوکجو میں ہواہے۔