دھونس ودباؤ، گر فتا ریوں اورقتل غا رت گری سے تحریک آزادی کو نہ دبایا جاسکتا ہے اور نہ ختم کیا جاسکتا ہے، مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کر خطے کو امن کا گہوارہ بنایا جائے،تعزیتی مجلس سے خطاب

منگل 26 اگست 2014 19:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء)حریت رہنما ء اور کشمیر فر یڈم فرنٹ کے چےئرمین سید بشیر اند رابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا فو جی قبضہ کشمیریوں کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔ سینئر صحافی سید محی الدین کی بھتیجی کے انتقال پر ایک تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سید بشیر اندرابی نے کہا کہ شہداء کشمیر نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھارت سے آزادی کے عظیم مقصد کے لیے پیش کیا ہے۔

انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی مسلسل گر فتا ریوں کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ دھونس ودباؤ، گر فتا ریوں اورقتل غا رت گری سے تحریک آزادی کو نہ دبایا جاسکتا ہے اور نہ ختم کیا جاسکتا ہے۔حریت رہنماء نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ہمسا یہ مما لک کے درمیان آپسی دشمنی کا باعث ہے جسے جنگ و جدل سے حل نہیں کیا جاسکتااس لئے بھارتی حکومت کو چاہئے کہ وہ ہٹ دھرمی ترک کرکے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھا رت پاکستان کے ساتھ خا رجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات منسوخ کر کے تنا زعہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتا ۔حریت رہنمانے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر نے کی ضرورت ہے تا کہ جنوبی ایشیا کے خطے کو امن کا گہوا رہ بنا یا جا سکے۔ فریڈم فرنٹ کے رہنما نے سید محی الد ین کی بھتیجی کے انتقال پرا فسوس اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے اللہ سے دعا کی۔