اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کامعاملہ،دو وزارتوں میں ٹھن گئی ،
وزارت کیڈ کا یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط، انتظار کریں ،جواب
بدھ 27 اگست 2014 20:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء ) وفاقی دارلحکومت میں جاری دھرنوں کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں چوتھی بار توسیع کی تجویز پر دو وزارتوں میں ٹھن گئی، وزارت کیڈ نے یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تو جواب میں انتظار کا مشورہ دیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزارت کیڈ نے وزارت داخلہ کو خط لکھا کہ وفاقی تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء کا تعلیمی ہرج ہو رہا ہے ،اس لئے یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں، جواب میں وزارت داخلہ نے کیڈ کو تاحال این او سی جاری نہیں کیا اور انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بات کا خطرہ ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے کالجوں کے 60ہزار طلباء دھرنے میں شریک ہوسکتے ہیں، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 66اداروں میں پولیس فورس کے جوان رہائش پذیر ہیں جن کیلئے متبادل جگہ دستیاب نہیں ہے جبکہ وزارت کیڈ نے حکومت کو خظ لکھا ہے کہ پولیس نے تعلیمی اداروں کے فرنیچر اور سہولیات کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے، حکومت سالانہ ترقیاتی فنڈز سے فوری مرمت کیلئے رقم مہیا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.