آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ‘ میرپورخاص، لاڑکانہ، ژوب، قلات، گوجرانوالہ ڈویژن،کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان 'محکمہ موسمیات

جمعہ 29 اگست 2014 14:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم میرپورخاص، لاڑکانہ، ژوب، قلات، گوجرانوالہ ڈویژن،کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہا ‘ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع صاف رہا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ، بنوں، کوئٹہ، قلات، سرگودھا، میر پور خاص ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش بنوں میں انیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے گرمی نوکنڈی، دالبندین اور دادو میں پڑی جہاں زیادہ درجہ حرارت اکتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :