کھوئی رٹہ، چوہدری محمدصادق کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،تحریک آزادی کشمیرمیں ان کاکرداربڑاہے، محمدالیاس چوہدری

جمعہ 29 اگست 2014 16:40

کھوئیرٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء)آزادکشمیرحکومت کے مشیروامیدواراسمبلی حلقہ1محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ چوہدری محمدصادق کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،تحریک آزادی کشمیرمیں ان کابہت بڑاکردارہے،چوہدری محمدصادق نے تحریک آزادی کشمیراورتحریک آزادی پاکستان میں بھرپورحصہ لے کراپنی جوانی جدوجہدکے لیے وقف رکھی آج ہم جن آزادفضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اس کاکریڈٹ چوہدری محمدصادق جیسی بزرگ شخصیات کوجاتاہے چوہدری محمدصادق ہمارے لیے سرمایہ حیات ہیں وہ تاریخ کواپنے ذہن کے اندرمحفوظ کیے ہوئے ہیں چوہدری صادق جیسی شخصیت کے پاس بیٹھ کرانسان کوغلامی اورآزادی کے تصورکااحساس ہوتاہے ڈوگرہ سامراج کے خلاف وادی بناہ کھوئیرٹہ کی اس عظیم شخصیت چوہدری محمدصادق کی انتھک جدوجہداورقربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں، ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ کھوئیرٹہ کے دوران تحریک آزادی کشمیرکی بزرگ شخصیت چوہدری محمدصادق کی رہائش گاہ پرمختلف عوامی وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چوہدری محمدصادق کاکردارناقابل فراموش ہے انہوں نے علاقہ کے نوجوانوں کومنظم کرکے تحریک آزادی کشمیروپاکستان میں حصہ لیااورڈوگرہ سامراج کے خلاف تاریخی جدوجہدکی تحریک آزاد کشمیرکے ہیروچوہدری محمدصادق آزادی کشمیرکی ان شخصیات میں جوزندہ ہیں یادنیاسے رخصت ہوگئی ہیں میں سنہری حروف کے ساتھ لکھاجائے گاانہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری محمدصادق جیسی شخصیت کاسایہ ہمارے سروں پرقائم ودائم رکھے انہوں نے کہاکہ چوہدری محمدصادق ایک عہداورتاریخ کانام ہے۔