آزادکشمیرمیں بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے اگلے دوسالوں میں نوجوانوں کومیرٹ پرروزگارفراہم کرینگے،چوہدری محمدیٰسین

جمعہ 29 اگست 2014 17:18

کوٹلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء)آزادجموں وکشمیرکے قائمقام وزیراعظم چوہدری محمدیٰسین نے کہاہے کہ شہیدبے نظیربھٹوکے ویژن کے مطابق آزادکشمیرمیں بھی پی پی پی حکومت نے مفاہمتی سیاست کوفروغ دیاآزادکشمیرحکومت کوگرانے کے لیے کئی بارکوششیں کی گئیں مگرمخالفین کوناکامی ہوئی وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہمارے مینڈیٹ کوتسلیم کیااسی طرح پی پی پی کی مرکزی قیادت نے وفاق میں نوازشریف حکومت کی مضبوطی کے لیے اپنابھرپورکرداراداکیاپاکستان کے موجودہ سیاسی بحران کوحل کرنے کے لیے پی پی پی کی مرکزی قیادت سابق صدرآصف علی زرداری،قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ ودیگررہنماؤں نے جوکرداراداکیاوہ جمہوری قوتیں ہمیشہ یادرکھیں گی سابق صدرآصف علی زرداری کادورہ امریکہ کے دوران سرکاری پروٹوکول کے ساتھ امریکی حکام نے استقبال کیااس وقت سابق صدرچین کے دورہ پرہیں جہاں چینی حکومت انہیں سربراہ مملکت کاپروٹوکول دے رہی ہے اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ آصف علی زرداری نے جمہوریت کے استحکام اوردہشت گردی کے خلاف عالمی قوتوں کے ساتھ قدم سے قدم ملاکرجنگ لڑی،پی پی پی آزادکشمیرحکومت نے تین سال کے مختصرعرصہ میںآ زادکشمیرمیں میڈیکل کالجز،آئی ٹی یونیورسٹیزکاجال بچھانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں وپلوں کی تعمیرکاسلسلہ شروع کررکھاہے ہم نیااورجدیدآزادکشمیربناناچاہتے ہیں جب پانچ سال کے بعد انتخابی معرکہ میں اتریں گے توخطہ کے عوام ہمیں کارکردگی کی بنیادپرووٹ دینگے آزادکشمیرمیں ہمیں پارٹی جیالوں کی قربانیوں کے باعث اقتدارملاپارٹی جیالے ہماری قوت ہیںآ زادکشمیرمیں بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے اگلے دوسالوں میں نوجوانوں کومیرٹ پرروزگارفراہم کرینگے پی پی پی میں برادری ازم کاتصورنہیں بھٹوازم ہماری برادری ہے گڑھی خدابخش کاشہداء قبرستان ہماری سیاست کامحورہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے تسلط کے خلاف جدوجہدکرنے والے حریت پسنداپنے مشن میں کامیاب ہونگے بھارتی تسلط سے آزادی تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق کشمیریوں کوان کاحق خودارادیت ملناچاہیے ان خیالات کااظہارانہوں نے کھوئیرٹہ وکوٹلی میں عوامی وجیالوں کے وفودسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیراعظم نے کہاکہ پی پی پی اقتدارمیں ہویااپوزیشن میں سیاست کوعوام کی طاقت سمجھاقائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹونے کہاتھاکہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیںآ ج بھی پی پی پی عوامی قوت ہی کے باعث مضبوط سیاسی قوت ہے پی پی پی کومٹانے والے خودمٹ گئے آمروں کی قبروں پرہوکاعالم ہے جبکہ گڑھی خدابخش کے قبرستان میں شہداء کے مزاروں پرعوامی میلہ لگارہتاہے انہوں نے کہاکہ شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹونے فوج کومضبوط کیاپاک فوج کی مضبوطی کے لیے بھرپورفنڈزدیئے واہ فیکٹری اورکامرہ ہیوی کمپلکس پی پی پی حکومتوں کے تحفے ہیں انہوں نے کہاکہ پاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں جودہشت گردی کے خلاف اپناکرداراداکررہی ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں ہائیڈرل جنریشن کے منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے نیلم جہلم ہائیڈرل جنریشن ،جاگراںII،گلپور جنریشن کے منصوبوں کی تکمیل سے خطہ کے اندر بجلی بحران کاخاتمہ ہوجائے گاانہوں نے کہاکہ پی پی پی حکومت نے پہلی بار اپوزیشن ممبران اسمبلی کوبھی برابری کی بنیادوں پرفنڈزجاری کئے اورتمام حلقوں کے ممبران اسمبلی کوعزت واحترام دے کران کی مشاورت کومدنظررکھ کرحلقہ کے اندراقدامات کیے انہوں نے کہاکہ اضلاع کے اندر مثالی بیوروکریسی تعینات کی گئی تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل ہوسکیں پی پی پی عوام کی طاقت پریقین رکھتی ہے مظلوم طبقات کومضبوط کرنے کے لیے پی پی پی ایوانوں کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھول دیئے قائمقام وزیراعظم نے کہاکہ جمہوریت کے لیے پی پی پی قیادت نے لازوال قربانیاں دیںآ ج پاکستان میں جوبحران پیداہواہے اس پرسب سے زیادہ متفکرپیپلزپارٹی ہی ہے اگرپاکستان میں جمہوریت کوکچھ ہواتوماضی کی طرح پیپلزپارٹی ہی میدان میں نکل کرجمہوریت کادفاع کریگی انہوں نے کہاکہ پی پی پی حکومت کے اگلے دوسال کی مدت میںآ زادکشمیرمیں میگاپراجیکٹس مکمل ہونگے اوردس اضلاع کے اندر تعمیروترقی کاعمل تیز کیاجائے گاحکومت نامساعدحالات کے باوجودبھی تعمیروترقی کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے ہماری کارکردگی کاماضی کی حکومتوں کے ساتھ موازنہ کیاجائے توعوام یہ بات خودمحسو س کرینگے کہ تین سال کے عرصہ میں پی پی پی حکومت نے گزشتہ 55سالوں سے زیادہ کام کروائے ہیں۔