مظفر آباد، سیکرٹری مالیات یوسف خان سے امداد باہمی کا چارج واپس لے لیاگیا‘نوٹیفیکیشن جاری

ہفتہ 30 اگست 2014 17:28

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء)سیکرٹری مالیات یوسف خان سے امداد باہمی کا چارج واپس لے لیاگیا‘نوٹیفیکیشن جاری ‘ محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن نمبر ایس اینڈ جی اے ڈی - A-1(6)2014جریدہ اول کے مطابق حکومت نے محکمہ امدا دباہمی کا چارج سیکرٹری مالیات سے واپس لے کر محمد صادق ڈار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تفویض کردیا گیا نوٹیفیکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ذرائع کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ صادق ڈار نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے-