مظفر آباد، چند تاجروں کی جانب سے محمد طاہر کھوکھر کیخلاف پراپیگنڈہ گمراہ کن، آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، بابر خان اخونزادہ

ہفتہ 30 اگست 2014 17:28

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء)معروف سماجی رہنما اور پیس اینڈ جسٹس کونسل آزادکشمیر کے کوآرڈینیٹربابر خان اخونزادہ نے کہا ہے کہ چند تاجروں کی جانب سے وزیرٹرانسپورٹ و امداباہمی کیخلاف پروپیگنڈا گمراہ کن اور آسمان پرتھوکنے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ طاہرکھوکھرامداد باہمی کے وزیرہیں اوران کے پاس عوام اور محکمہ کے مفاد میں کوئی بھی فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ ہے تاجروں کا حکومتی معاملات سے کوئی تعلق نہیں کسی کے اشاروں پر ناچنے والے تاجروں کے نمائندہ ہیں عوام ان کی اصلیت سے آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد تاجر جو اپنے سیاسی آقاؤں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں اس وقت کہاں تھے جب کروڑوں روپے مالیتی کوآپریٹو بنک کے کمرشل پلاٹ پر بااثر افراد نے قبضہ کر کے تھڑے لگائے ہوئے تھے اور دس ہزار سے بھی کم کرایہ وصول کیاجارہا تھا- معاہدہ میں اگر یہ شرط رکھی گئی ہے کہ کوآپریٹو بنک جب بھی اپنی اراضی پر عمارت تعمیر کرنا چاہیے تو کرایہ دار کو اراضی خالی کرناپڑے گی مفاد سرکار میں ہے اور طاہرکھوکھر کی دیانتداری کی عمدہ مثال ہے کہ انہوں نے محکمہ اور حکومت کے مفاد کاتحفظ کیا-بابر اخونزادہ نے کہا کہ قبضہ مافیا بھتہ بند ہونے پر واویلا کررہی ہے اگر انہوں نے منہ بند نہ کیا عوام خود انہیں جواب دینا جانتے ہیں۔