کھیل انسانی جسم کی نشو و نما کے لیے انتہائی ضروری ہے ،چوہدری محمد نعیم

پیر 1 ستمبر 2014 16:02

میرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) چیف آرگنائزر انجمن تاجران آزاد کشمیر اور صدر ،مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ کھیل انسانی جسم کی نشو و نما کے لیے انتہائی ضروری ہے کرکٹ کی طرح فٹبال کا کھیل بھی نوجوان اپنی پوری دلچسپی سے کھیلتے ہیں معاشرے کے اندر جرائم اور برائیوں کے خاتمے کے ہمیں کھیل کے میدان آباد کرکے نوجوان نسل کی تمام تردلچسپیاں تعلیم اور کھیل کی جانب راغب کرنا ہو ں گے مادہ پرستی کے خاتمے اور معاشرے کے اندر صحت مند فضا قائم کرنے کے لیے اس طرح کے تفریح کے پروگرام بے حد ضروری ہیں ہر ڈویژن کے اندر اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد ہونے سے نوجوان نسل کی کھیل کی طرف توجہ بڑھے گی اورآپس کے تعلقات میں بھی اضافہ ہو گا حکومت وقت کھیلوں کے میدان آباد کرئے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کے حوالے سے سہولیات فراہم کرئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری کالج گروانڈ میں 37ویں اے کے نیشنل فٹبال چمپین شپ کے فائنل میچ میں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری محمد نعیم کے ہمراہ سیکرٹری جنرل انجمن تاجران تنویر احمد غازی،شیخ حمید الحق،ذیشان اقبال،شیخ یاسین،آصف بٹ،شوکت جنجوعہ،شیخ ارشد کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے معزز مہمان گرامی ڈگری کالج گروانڈ پہنچنے پر آرمی کے بینڈ کے علاوہ آزاد کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداران مشتاق سدھوزی،اختیار اللہ ،قیصر شیراز،شیراز آبی،بشارت بھٹی کے پھولوں کی مالا پہناکر چھوٹے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ بچیوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

37اے کے چیمپین شپ کا فائنل میچ شاہ فٹبال کلب مظفر آباد اور پائلٹ فٹبال کلب میرپور کے مابین ہوا۔میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔میچ کا فیصلہ پلنٹیز پر ہوا جو پائلٹ فٹبال کلب میرپور نے جیت لیا۔پائلٹ فٹبال کلب میرپور کے کپتان راجہ عرفان (فانا) نے37اے کے چیمپین شپ کی شاندار فتح کے بعد اے کے چیمپین شپ سے رٹائرمنٹ کا بھی اعلان کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس جاوید شیراز، ارشد بٹ،قاضی ظفرسید قیصر شیراز،سابق کپتان یوتھ فٹبال کلب چوہدری عجائب ،سابق کپتان یوتھ فٹبال کلب استاد ندیم،سابق کپتان پائلٹ فٹبال کلب امجد بٹ،سابق کپتان پائلٹ فٹبال کلب راشد بٹ،سابق کپتان پائلٹ فٹبال کلب و صدر آزاد کشمیر ایسوسی ایشن ناصرمحمود بٹ،شیراز آبی،میجر کشمیر نیشنل فٹبال کلب نوید چوہدری،چوہدر ی شبیر ماوا،عامر اقبال سابق کپتان کشمیر نیشنل فٹبال کلب،چوہدری شعبان،چوہدر ی افراز حمزہ کے علاوہ دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے چوہدری محمد نعیم،جاوید شیراز،حاجی ارشد شیخ ،شوکت جنجوعہ،شیخ حمید ،امجد بٹ ،ارشد بٹ اور دیگر مہمانوں نے اے کے نیشنل شپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں خصوصی انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور ونر ٹیم کے کپتان راجہ عرفان اور ان کی پوری ٹیم کو عمدہ کارکردگی کرتے ہوئے فائنل میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی میچ میں کمنٹری کے فرائض ہمایوں مرزا،شاہد اقبال، اور قیصر چوہان نے سر انجام دئیے جبکہ فائنل میچ میں اپمائرز کے فرائض ڈاکٹر محمد ابرائیم خان،داود خان اور ارسلان خان نے سرانجام دئیے۔

آخر میں مہمان خصوصی صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم اور جاوید شیراز کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :