سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر آزادکشمیر بھر میں صحافیوں پر تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہر

پیر 1 ستمبر 2014 16:18

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء)سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر آزادکشمیر بھر میں صحافیوں پر تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہروں و تقاریب کا انعقاد مرکزی حکومت ہوش کے ناخن لے صحافیوں پر تشدد کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا جمہوریت چند خاندانوں کے تحفظ اور خلق خدا کی زندگیاں اذیت بنانے کا نام نہیں ان خیالات کا اظہار سی یو جے آزادکشمیر کے صدر ابرار حیدر نے دارالحکومت میں منعقدہ تقریب سے دوران خطاب کیا اس موقع پر مسعود عباسی ، اسلم چیچی ، بشارت مغل، راجہ وسیم ، اشفاق شاہ ، ہارون قریشی و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ابرار حیدر نے کہا کہ قوم کو بے وقوف بنانے کا مذموم عمل ترک کیا جائے جمہوریت کے ثمرات سے عام آدمی کو محروم رکھنا انتہائی باعث تکلیف ہے صحافی آئین اور جمہوریت کے پاسدار رہیں ان پر تشدد نا قابل برداشت ہے ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے بدقسمتی ہے کہ چند خاندانوں نے ماں کو بانجھ بنا دیا ہے عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں جمہوریت کی روح پر اگر عملدرآمد کیا جاتا تو کوئی بحران کبھی کھڑا نہ ہوتا 50خاندان جمہوریت کو معاشی ترقی اقربا پروری کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں جو باعث شرم ہے مرکزی حکومت صحافیوں پر تشدد کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر صحافی برادری کی بے چینی کے خاتمہ کا اہتمام کرے