طاہر کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس ‘ محکمہ امداد باہمی کو فعال بنانے کیلئے متعدد تجاویز پر غور

پیر 1 ستمبر 2014 17:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء)وزیر ٹرانسپورٹ و امداد باہمی طاہر کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ امداد باہمی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، اجلاس میں سیکرٹری امداد باہمی محمد صادق ڈار، رجسٹرار امداد باہمی راجہ محمد نواز کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ امداد باہمی کو فعال بنانے کے لیے متعدد تجاویز پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں محکمہ امداد باہمی کی بحالی اور دوبارہ فعال بنانے کے لیے پہلے سے منظور شدہ تجاویز پر جلد از جلد عملدرآمد کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر امددا باہمی طاہر کھوکھر نے محکمہ کے افسران پر زور دیا کہ وہ اس اہم محکمہ کو مثال بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں ۔ حکومت بھرپور وسائل فراہم کرے گی۔