چوہدری عبدالمجیدنے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

منگل 2 ستمبر 2014 17:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا سیکرٹری برقیات سے تمام امور پر بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے وزیراعظم نے سیکرٹری برقیات کو ہدایت کی کہ اس حوالہ سے متعلقہ حکام سے لیزان رکھیں جبکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے اور دارلحکومت کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دلوانے کے لیے وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی سے بھی رابطے کی ہدایت کی ہے۔