آزادکشمیرٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز 5ستمبر کومیرپور میں ہونگے

بدھ 3 ستمبر 2014 15:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) آزادکشمیرٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز 5ستمبر کومیرپور میں ہونگے ‘ آزادکشمیرکرکٹ ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین فضل الرحمن علوی نے بات چیت کے دوران صحافیوں کوبتایاکہ آزادکشمیرکی ٹی ٹوئنٹی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نیشنل چمپئن شپ قومی ٹورنامنٹ میں شرکت کررہی ہے اس ٹیم کے انتخاب کے لئے پانچ ستمبر ہے نوبجے میرپورکرکٹ سٹیڈیم میں ٹرائلز کاانعقاد کیاجارہاہے کھلاڑیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی کارڈ اپنے والد کے شناختی کارڈ کے ہمراہ وقت پر سٹیڈیم میں تشریف لائیں ۔

متعلقہ عنوان :