ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی نے ضلع کوٹلی میں بارشوں کے تسلسل کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی

جمعرات 4 ستمبر 2014 16:13

کوٹلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014 )ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی نے ضلع کوٹلی میں بارشوں کے تسلسل کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی ہے ،ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال ،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں بنیادی مراکز صحت میں بھی ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے محکمہ صحت کے عملہ کوچوبیس گھنٹے ڈیوٹی پرحاضررہنے کاپابندکردیاگیا،برقیات،شاہرات،لوکل گورنمنٹ،لوکل باڈی،شہری دفاع،ریسکیو1122،شاہرات،محکمہ صحت کے تمام ملازمین کوبھی ہدائت کی گئی ہے کہ وہ ایمرجنسی کے پیش نظراپنے متعلقہ محکموں کے حوالہ سے مشینری وسازوسامان تیاررکھیں این جی اوزسے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ایمبولینسزاوررضاکاروں کوہمہ وقت تیاررکھیں،ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی نے انفارمیشن سنٹرمیں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دوروز سے ملک بھرکی طرح ضلع کوٹلی میں بھی طوفانی بارشوں کاتسلسل جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں اوردریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے ابھی تک ضلع کوٹلی کے اندر کسی بھی جگہ پلوں وسڑکوں کی بندش،لینڈسلائیڈنگ یاکسی بھی حادثہ کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں البتہ ضلعی وتحصیلی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کو بالخصوص متعلقہ محکموں کوہائی الرٹ کردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ ضلع کوٹلی کی چھ تحصیلوں نکیال،سہنسہ،کھوئیرٹہ،چڑہوئی،دولیاں جٹاں کے اسسٹنٹ کمشنرزکے دفاترکوبھی ایمرجنسی سنٹرزڈکلیرکردیاگیاہے انہوں نے کہاکہ انتظامی ودیگرمحکموں کے افسران مختلف علاقوں کادورہ کرکے صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ لینڈسلائیڈکے ایریازسے دوررہیں ندی نالوں اوردریاؤں کے قریب نہ جائیں ،کچے مکانوں کے مکین اردگردپکے مکانوں میں منتقل ہوجائیں کسی بھی حادثہ کی صورت میں ڈی سی آفس کے ایمرجنسی سنٹرسمیت متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکے آفس کے ایمرجنسی سنٹرزمیں رابطہ کریں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے بارشوں کے باعث نقل مکانی کرجانے والے لوگوں کے لیے متبادل جگہوں پرمنتقل کرنے کے لیے بندوبست کرلیاگیاہے انہوں نے کہاکہ ضلعی وتحصیل انتظامیہ قومی تعمیرنوکے ادارے این جی اوزاورشہری شدیدبارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیارہیں انہوں نے کہاکہ سڑکوں اورپلوں کولینڈسلائیڈنگ کے باعث بندہونے پرفوراکھولنے کے لیے محکمہ پی ڈبلیوڈی لوکل گورنمنٹ کی مشینری کوتیاررکھاگیاہے انشاء اللہ ضلع کوٹلی کے اندر اللہ نہ کرے کسی بھی قسم کی بارشوں کے باعث مصیبت آن پڑی تواسے انتظامیہ وسرکاری محکمے اوراین جی اوزمل کرختم کردینگے۔