چودھری عبدالمجید نے غازی ملت سردار ابراہیم خان کی شاندار یادگار تعمیر کرنے کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 4 ستمبر 2014 17:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے آزاد کشمیر کے بانی صدر غازی ملت سردار ابراہیم خان کی شاندار یادگار تعمیر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ جمعرات کے روز یہاں وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ورکس، سیکرٹری ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ اور سیکرٹری سیرا اور سنٹرل ڈیزائن آفس کے آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ غازی ملت کی یادگار تاریخی عمارت کا 13 ستمبر کو سنگ بنیاد رکھوں گا اور یہ یادگار 6 ماہ میں مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر شاندار تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے جس میں تحریک آزادی کشمیر کے مجاہدوں کو خاص طور پر مدعو کیا جائے وزیر اعظم نے کہا کہ 10 ستمبر کو منگ میں شہدا کشمیر کی یادگار کا بھی سنگ بنیاد رکھوں گا جس کے لیے تمام انتظامات کو مکمل کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کھڑی شریف سائیں سہیلی سرکار قلندر بادشاہ کی یادگاروں کی تعمیر کے متعلق بھی ہدایات جاری کیں کہ ان پر کام کو جلد مکمل کیا جائے۔