چڑہوئی اور گرد و نواح میں شدیدبارش سے نظام زندگی بُری طرح متاثر

ہفتہ 6 ستمبر 2014 15:15

چڑہوئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) چڑہوئی اور گرد و نواح میں شدیدبارش کا سلسلہ 72گھنٹوں کے بعد بھی تھم نہ سکا ۔ شدید اور مسلسل بارش سے نظام زندگی بُری طرح متاثر ہوا ۔ سکولوں ، کالجوں اور دفاتر میں حاضری کم لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہے گئے کاروباری سرگرمیاں معطل ، موصلاتی اور بجلی کا نظام متاثر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جو گزشتہ 72گھنٹوں سے جاری ہے آج بھی تھم نہ سکا اور مسلسل بارش کی وجہ سے نظام زندگی بُری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔

پیر کی صبح سے ملازمین کو ڈیوٹی پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا ، لوگ عزیز و اقارب اور رشتہ داروں سے ٹیلی فون پر خیرت دریافت کرتے رہے ۔ کچے مکانوں کی ٹپکنے اور بعض پچھتیں گر گئیں اور جانوروں کیلئے چارے کی قلت پیدا ہو گئی ۔

(جاری ہے)

چڑہوئی بڑالہ شریف میں چار مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ ڈھلہ چڑہوئی میں سینئر نائب صدر میاں محمد بخش پریس کلب چڑہوئی کے دو رہائشی کمرے اور ایک مویشی مکان گر گیا ۔

چڑہوئی کراس کے قریب ایک پورا گاؤں کہائی سلائڈنگ سے تبا ہوگیا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مال مویشی گریلوں سان ملبے تلے دب گیا ساجد عزیز نمائندہ نوائے وقت کا مکان اور راجہ محمد یونس صدر میاں محمد بخش پریس کلب چڑہوئی کا مویشیوں کے مکان کی چھت بھی گرگئی ، اس کے علاوہ دھمال ، دماس ، خانکہ کوٹیڑہ سمیت کئی جگہوں پر مکانات کی چھتیں گرنے کی اطلاعات ہیں لیکن ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلا ع موصول نہیں ہوئی ۔